ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُلال:عوامی رابطہ میٹنگ میں قریب 40لاکھ روپیوں کے چک تقسیم :آدھارکارڈ مراکز بہت جلد قائم ہونگے : وزیر یوٹی قادر

اُلال:عوامی رابطہ میٹنگ میں قریب 40لاکھ روپیوں کے چک تقسیم :آدھارکارڈ مراکز بہت جلد قائم ہونگے : وزیر یوٹی قادر

Thu, 01 Jun 2017 21:26:00    S.O. News Service

اُلال/منگلورو:یکم جون (ایس اؤ نیوز )گرام پنچایتیں سڑکوں ، اندرونی نالیوں کی تعمیر، درستی ومرمت کے ساتھ اپنے حدود کے ہر فرد کو آدھار کارڈ مہیا کرنا دیہی ترقی کی علامت ہے ، اس سلسلے میں بہت جلد اُلا ل کے 5منتخب مقامات پر آدھار کارڈ مراکز کے قیام کئے جانے کا وزیر برائے شہری غذا سپلائی یو ٹی قادر نے اعلان کیا۔

توکوٹو کے قریب نجی ہال میں جمعرات کو منعقد ہوئی تعلقہ سطح کے عوامی رابطہ میٹنگ میں مستحقین میں سرکاری سہولیات کو تقسیم کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ موصوف وزیر نے بتایا کہ ریاستی حکومت گذشتہ 4سالوں میں عوام کو بہترین انتظامات مہیا کی ہے، اس مدت میں حکومت نے بغیر کسی داغ کے بہت ہی شفافیت کے ساتھ اپنے کاموں کو انجام دیاہے، ریاست کے تمام طبقات کو مختلف سہولیات فراہم کرتے ہوئے ان کے لئے نت نئے منصوبہ جات کو نافذ کیا ہے۔ ماہانہ وظیفہ سمیت عوامی مسائل کی سماعت کے لئے تعلقہ دفتر میں مرکز قائم کرنے کے لئے مقامی تحصیلدار کو ہدایات جاری کئے جانےکی اطلاع وزیرقادر نے دی ۔ پروگرام میں قومی خاندانی امداد منصوبے کے تحت 186مستفیدین میں 37،60،000روپئے اورآخری رسومات کو اداکرنے کے لئے 100مستفیدین میں 2،22،000روپئے کے چک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ضلع پنچایت ممبر رشید ہ بانو، تعلقہ پنچایت ممبر ابوبکر صدیق، سریکھا چندر ہاس، عبدالجبار، پدماوتی پجاری ، ششی پربھا شٹی ، ولما ولفریڈ، اُلال بلدیہ صدر حسین معینو، نائب صدر چترکلا، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن عثمان کلاپو، تحصیلدار مہادیویا، محمد فیروز سمیت کئی افسران موجود تھے۔


Share: